یاور ذوالفقار: لاہور بار ایسوسی ایشن کا بڑا اقدام،لاہور بار نے وکلاء کی فلاح وبہبود کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے بینک اکاؤنٹ قائم کر دیا۔
لاہور بار ایسوسی ایشن کا بڑا اقدام،لاہور بار نے وکلاء کی فلاح وبہبود کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے بنک اکاؤنٹ قائم کر دیا، لاہور بار کے صدر جی اے خان نے اپنی کابینہ کی مشاورت سے اکاؤنٹ کھولنے کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا کہ لاہور بار نے لاک ڈوان کے دوران وکلاء کی فلاح وبہبود کا بھرپور خیال رکھے گی اور وکلا کی جانب سے اکٹھا کیا جانے والا فنڈ وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیاجائے گا.
اس اکائونٹ کے ذریعے اکٹھی ہونے ولی رقم سے نوجوان اور پریکٹس سے متاثر وکلا کی مالی مدد بھی کی جائے گی. وکلا نے صدر لاہور بار کے اس اقدام کو سہرایا اور کہا ہے کہ اس سے بہت سے وکلا کی امداد کی جاسکتی ہے.