کل مسالک علماء بورڈ نے بڑا فیصلہ کرلیا

 کل مسالک علماء بورڈ نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) کل مسالک علماء بورڈ نے ملک بھر میں بین المذاہب امن کانفرنسزمنعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

گلبرگ میں دارالعلوم حنفیہ  میں کل مسالک علماء بورڈکے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم اور ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کے سربراہ ساجد کرسٹوفر کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس ہوا جس میں حافظ شعیب الرحمن قاسمی، تنویر بھٹی اورمولانا ضیاء اللہ فاروقی سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں بین المذاہب کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔

مولانا عاصم مخدوم نےکہا کہ 2019 پوری دنیا میں رواداری کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے، چاروں صوبوں، گلگت، کشمیر اوراسلام آباد میں قومی امن کانفرنس منعقد کریں گے، ملک بھر کے ڈویژنل مقامات پر بین المذاہب سیمینار بھی ہونگے۔

ساجد کرسٹوفر نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے سب برابر شہری ہیں، ملک میں امن کانفرنسز، سیمینار اور مساجد، مدارس، چرچز، مندروں کے خیر سگالی دورے کیے جائیں گے کیونکہ امن ہم سب کی ضرورت ہے، تمام مذاہب امن اور انسانیت کے احترام کا درس دیتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer