ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ۔قرارداد تحریک انصاف کے ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں جمع کر ائی گئی قرارداد میں صوبے بھر میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کئے جانے کی مذمت کی گئی۔متن کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں 12 بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے.

حکومتی موقف ہے کہ جن علاقوں میں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں 2 گھنٹے بجلی بند رہے گی۔ قرار داد میں مزید کہا گیا کہ بجلی چوری روکنے کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی نتائج دینے میں ناکام رہی ہیں ۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:کینال روڈ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام 

  قرارداد میں مزید کہا گیا کہ چند بجلی چورں کی وجہ سے پورے علاقہ کی بجلی بند کرنا سراسر زیادتی ہے۔ مطالبہ کیا گیا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔