ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینال روڈ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

کینال روڈ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) کینال روڈ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کا فیصلہ، بیجنگ انڈر پاس تا قائداعظم انٹرچینج تک منی پارکس، پلے ایریا اور پکنک ہٹس بنانے کے لیے 50 کروڑ 94 لاکھ روپے کی سمری منظوری کے لیے کیبنٹ کمیٹی کو ارسال کر دی گئی۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق پی ایچ اے کی جانب سے کینال روڈ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کے حوالے سے منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔ منصوبہ کے تحت بیجنگ انڈر پاس تا قائداعظم انٹرچینج تک منی پارکس ، پلے ایریا اور پکنک ہٹس بنائے جائیں گے۔

منصوبہ پر عملدرآمد کرانے کے لیے پی ایچ اے کی جانب سے پلاننگ کمیشن صوبائی ترقیاتی بورڈ کو فنڈز کی سمری منظوری کے لیے ارسال کی گئی، مگر چیئرمین پی اینڈ ڈی جہانزیب خان کی جانب سے فنڈز کی قلت ہونے کے باعث منظوری سے انکار کرتے ہوئے منصوبے کو نئے مالی سال میں شامل کرنے کا کہا گیا۔

محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے منصوبے کو رواں مالی سال ہی شروع کرنے اور فنڈز کی منظوری کے لیے مسترد کی گئی، سمری کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ کیبنٹ کمیٹی کی حتمی منظوری پر منصوبے پر رواں مالی سال میں ہی کام شروع کر دیا جائیگا۔