ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھیٹر ڈراموں کے اوقات رات 8 سے 11 بجے تک مقرر

تھیٹر ڈراموں کے اوقات رات 8 سے 11 بجے تک مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں تھیٹر ڈراموں کے اوقات رات 8 بجے سے 11 بجے تک مقرر رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے مختلف متعلقہ محکموں کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

فیصلے کے مطابق لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد بھی تھیٹر ڈرامے انہی مقررہ اوقات کے دوران پیش کیے جائیں گے تاکہ نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔

حکومت نے پنجاب بھر کے تمام تھیٹرز پر نئے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے خصوصی مانیٹرنگ کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں، جو قواعد کی پابندی کا مسلسل جائزہ لیں گی۔