ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیوٹا نے ’کرولا کراس ‘کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

ٹیوٹا نے ’کرولا کراس ‘کی قیمت میں بڑی کمی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ٹویوٹا انڈس موٹرز نے یکم اگست 2025 سے کرولا کراس کی تمام ویریئنٹس پر پروموشنل ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 

 کمپنی کے مطابق اس خصوصی آفر کے تحت کرولا کراس کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی ہے، جس کا مقصد پاکستان بھر کے صارفین کے لیے اس ایس یو وی کو مزید پرکشش اور قابلِ خرید بنانا ہے، تاہم یہ آفر محدود مدت اور مخصوص تعداد کے لیے دستیاب ہوگی۔

 Corolla Cross 1.8 HEV X Price

 انڈس موٹرز نے  کرولا کراس کے ٹاپ ویرینٹ کی قیمت میں 5 لاکھ 14 ہزار روپے کمی کا اعلان کیاہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 94 لاکھ 49 ہزار روپے سے کم ہو کر 89 لاکھ 35 ہزار روپے پر آ گئی ہے ۔

 Corolla Cross 1.8 HEV Price

 ٹیوٹا  نے کرولا کراس 1.8 ایچ ای وی کی قیمت میں 4 لاکھ 64 ہزا ر روپے کمی کر دی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 89 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم ہو کر 85 لاکھ 35 ہزار روپے پر آ گئی ہے ۔

 Corolla Cross 1.8 X Price

  ٹیوٹا نے اپنی گاڑی کی قیمت میں 5 لاکھ 64 ہزار وپے کمی کا اعلان کر دیاہے  جس کے بعد گاڑی کی قیمت 84 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم ہو کر 79 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔

 Corolla Cross 1.8  Price

 ٹیوٹا نے سب سے زیاد ہ قیمت میں کمی کرولا کراس کے بیسک ویرینٹ کی قیمت میں کی ہے جو کہ 6 لاکھ 14 ہزار روپے ہے ، گاڑی کی نئی قیمت 72 لاکھ 35 ہزار روپے پر آ گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 78 لاکھ 49 ہزار روپے فروخت کی جارہی تھی ۔