سٹی42: ہردلعزیز اداکارہ نےطلاق لینے کا فیصلہ کر لیا۔
سیف علی خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، انکی کرینہ سے طلاق ہونیوالی ہے۔
کرینہ نے اپنے فلمی کیرئیر کے عروج پر سیف سے طویل ڈیٹنگ کے بعد شادی کی تھی تو بہت سے دل ٹوٹے تھے۔ لیکن اب شادی کے 13 سال بعد جب کرینہ کی سیف سے راہیں جدا ہونے کی خبریں آ رہی ہیں تب بھی بہت سے دل ٹوٹ رہے ہیں اور کرینہ کے فین ان کو اس رشتے میں ہی دیکھنا چاہ رہے ہیں۔ یہ امر دلچسپ ہے کہ سیف کے ساتھ شادی کرنے کے بعد بھی کرینہ نے کئی سپر ہٹ فلمیں دیں اور ان کی انڈسٹری میں پوزیشن اور فین ڈم میں کوئی فرق نہیں آیا۔ بعد میں وہ دو بچوں کو پالنے میں لگ کر انڈسٹری سے کچھ دور ہوئیں تب بھی ان کا امیج اور شہرت کا ہالہ برقرار ہی رہا۔

کرینہ کپور ممبئی فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ مستحکم فیملی کپور فیملی کی چشم و چراغ ہیں، ان کے دادا، والد اور والدہ سب ایکٹنگ میں رہے اور وہ خود ٹیلنٹ کی بنا پر انڈسٹری میں جگہ حاصل کرنے والی اداکارہ مانی گئیں۔ سیف علی خان کی کہانی الگ ہے، وہ نواب ہیں، ان کی ریاست تو کب کی ختم ہو چکی لیکن باپ دادا کی چھوڑی ہوئی دولت کے انبار کا کوئی حساب نہیں، وہ فلم انڈسٹری میں نوابوں کی طرح رہے اور ہمیشہ بہترین ہی کیا، ان کی پہلی شادی اداکارہ امریتا سنگھ سے ہوئی تھی لیکن 2094 میں طلاق ہو گئی تھی۔

سیف اور امریتا کی بیٹی سارہ علی خان اب بالی ووڈ کی ایکٹر ہیں اور انہیں انڈین شو بز کی ممتاز ترین پرسنیلیٹی مانا جاتا ہے۔ جوان بیٹی کے باپ سیف کی بیٹی سے کچھ ہی سال بڑی کرینہ کے ساتھ شادی کے موقع پر دونوں کی عمر کا فرق بھی گوسپ کا ہاٹ موضوع رہا لیکن اب جو سامنے آ رہا ہے وہ کم عمر کرینہ کی طرف سے نہیں بلکہ خود سیف کی طرف سے ہی بے اعتدالی کے سبب سے ہے۔
بھارت سے میڈیا کے ’ چوہوں ‘ نے اطلاع دی ہے کہ اداکار نواب سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کی طلاق ہونے والی ہے کیوں کہ سیف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے۔ اس ہی واقعہ کے سبب کرینہ کپور نے سیف علی خان پر جان لیوا حملہ کر کے انہیں ہسپتال پہنچا دیا تھا۔
ایک معروف صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ کے اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کے درمیان طلاق ہوجائے گی۔
سوشل میڈیا پرایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ایک معروف صحافی کو سیف علی خان اور کرینہ کپور کی ازدواجی زندگی اور سیف کے بھارت چھوڑ کر قطر منتقل ہونے کے حوالے سے انکشافات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مبشر لقمان نے بتایا کہ انہیں انڈیا سے ان کے سورس نے اطلاع دی ہے کہ سیف اور کرینہ کی طلاق ہونے والی ہے کیوں کہ سیف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے اور سیف اور کرینہ کے گھر میں سیف پر جو حملہ کیا گیا تھاوہ کسی اور نے نہیں کرینہ نے خود کیا تھا‘ ۔
حال ہی میں ایک مشہور بھارتی نجومی نے سیف اور کرینہ کی جلد طلاق کی پیشگوئی کی تھی۔
اب معروف صحافی اپنے سورس کی بتائی ہوئی اس خبر کے ساتھ آئے ہیں کہ ’سیف نے قطر کی شہریت لے لی ہے اور وہ قطر منتقل ہونا چاہتے ہیں لیکن کرینہ انڈیا چھوڑنا نہیں چاہتی، دونوں کے درمیان سنگین نوعیت کی ناچاقی پہلے سے چل رہی تھی، اس دوران ہی سیف کے انڈیا چھوڑنے کے پلان نے راستے ہی جدا کروا دیئے۔
یہ تو ان کی کنڈلی میں لکھا ہے: بھارتی نجومی
چند ماہ قبل سشیل کمار سنگھ نامی بھارتی نجومی نے بالی ووڈ کے اس مقبول ترین جوڑے کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی کی جس نے سیف اور کرینہ کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا ۔
سشیل کمار سنگھ نے اپنے انٹرویو میں سیف اور کرینہ کے تعلقات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’سیف اور کرینہ ڈیڑھ سال میں الگ ہو جائیں گے کیوں کہ - شیل کمار نے انکشاف کیا- یہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی کنڈلی میں ہے‘۔
اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی جوڑی بالی وڈ کی خوش ترین جوڑیوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ انہوں نے 2012 میں شادی کی اور اب ان کے دو بیٹے تیمور اور جے ہیں۔