علی رامے: پنجاب حکومت نے "دھی رانی پروگرام" کے تحت اگلے مرحلے کے لیے 5 ہزار اجتماعی شادیوں کا جامع پلان تیار کر لیا ہے.
محکمہ سوشل ویلفیئر نے5ہزاراجتماعی شادیوں کاپلان تیارکر لیا،5ہزارشادیوں کی تقریبات پرحکومت52کروڑ50لاکھ خرچ کیےجائیں گے،دلہادلہن کےملبوسات، جیولری اورہال کیلئےپنجاب حکومت اخراجات اٹھائےگی۔
پنجاب میں30کروڑروپےسےپاک کی بکنگزکی جائے گی،پنجاب حکومت 18 کروڑ 50 لاکھ دولہا اور دلہن کے ملبوسات پر خرچ کرے گی،دلہن کیلئے 4 کروڑ روپے مالیت کی آرٹیفیشل جیولری خریدی جائے گی،ہر دلہن کو دھی رانی کارڈ کے ذریعے 1 لاکھ روپے کا جہیز پیکج بھی ملے گا۔
پنجاب حکومت رواں مالی سال 5 ہزار شادیوں کے انتظامات خود کرے گی۔