ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر کا برازیل پر 40 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا حکم

امریکی صدر کا برازیل پر 40 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل پر 40 فیصد اضافی درآمدی ٹیرف عائد کرنے کا حکم جاری کردیا ہے جس کے بعد برازیل پرمجموعی ٹیرف کی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

 وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ فیصلہ برازیل کی حالیہ معاشی و تجارتی پالیسیوں کے ردعمل میں کیا گیا ہے جن پرٹرمپ انتظامیہ کو سخت تحفظات ہیں،وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عالمی تجارتی اصولوں کے مطابق ہے اوراس کا مقصد امریکی صنعت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

 اس کے ساتھ ہی ٹرمپ نے کم مالیت کی عالمی درآمدات پر دی جانے والی ڈیوٹی فری رعایت معطل کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے تاہم سول ایئرکرافٹ اوران کے پرزہ جات، تیل، توانائی کی مصنوعات، کھاد اورقیمتی دھاتوں کواس اضافی ٹیرف سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے یہ فیصلہ امریکی کاروباری برادری کی مشاورت سے کیا گیا۔