ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی اور ایم وائی یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان معاہدہ

 پنجاب یونیورسٹی اور ایم وائی یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان معاہدہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کاشف قریشی : ریسرچ کو فروع دینے کیلئے پنجاب یونیورسٹی اور ایم وائی یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اور پروفیسر ڈاکٹر سعید الحسن چشتی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
 
 پنجاب یونیورسٹی اور ایم وائی یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اوروائس چانسلرا یم وائی یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر سعید الحسن چشتی نے شرکت کی ۔معاہدے کے تحت دونوں جامعات تعلقات کومزید بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کریں گی۔دونوں جامعات علم اور ثقافتی ترقی کیلئے تعلیمی مواد کا تبادلہ، تحقیقی رپورٹس، دوبارہ پرنٹس اور اشاعتیں، فیکلٹی اورسٹاف کی ڈویلپمنٹ، مشترکہ تحقیقی منصوبے، طلباء کے تبادلے،ٹیکنالوجی اور دیگر پروگرامز کیلئے کام کریں گی۔