ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

 حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حکومت نےپٹرول مہنگاکرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا ،پٹرول  کی قیمت میں 1 روپے71 پیسے اضافہ کے بعد  نئی قیمت  119 روپے 80 پیسے فی لٹرہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نےپٹرول مہنگاکرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا، پٹرول کی قیمت میں1 روپے71 پیسے فی لٹر  کردیا گیا نئی قیمت  119 روپے 80 پیسے فی لٹر  ہو گئی ،وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 35 پیسے کا اضافہ،نئی قیمت 87 روپے 49 پیسے مقرر جبکہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

 دوسری جانب اوگرانےایل پی جی مہنگی کرنےکانوٹیفکیشن بھی  جاری کردیا ،ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 58 پیسے فی کلواضافہ جس کے بعد  ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 113 روپے 7 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست 2021 کیلئے ہے۔  گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2002 روپے 07 پیسے مقرر کی گئی ہے۔  جولائی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1889 روپے 57 پیسے کا تھا۔