انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ فائنل

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ فائنل
کیپشن: exmas
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)گیارہویں جماعت کےطلبہ کی انتظار کی گھڑیاں ختم، امتحانات کب ہوں گے تاریخ کا اعلان کردیا، شیڈول کے مطابق امتحانات 12 اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت گیارہویں جماعت کے امتحانات کے لئے ڈیٹ شیٹ فائنل کرلی گئی،گیارہویں جماعت امتحانات  12 اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، امتحانات بارہ اگست سے 26 اگست تک جاری رہیں گے۔

یاد رہے کہ رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کے عملی امتحانات نہیں لئے جائیں گے، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا،نوٹی فکیشن کے مطابق بارہویں جماعت پاس کرنےوالے طلبا کو گیارہویں کے ری اپیئر امتحانات میں بیٹھنے کی ضرورت نہیں، وہ طلبا جو نمبرز بہتر کرنے کے لئے امتحان دینا چاہتے ہوں۔

انہیں صرف اختیاری مضامین کے پرچے دینا ہوں گے جبکہ میٹرک امتحانات میں بیٹھنے والے طلبا اختیاری مضامین اور ریاضی کا پیپر دینے کے پابند ہونگے،امیدوار جس مضمون میں فیل ہوگا صرف اسی کا پرچہ دوبارہ دے گا, میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پاس کرنے والوں طلبا کو پریکٹیکلز میں 50 فیصد نمبر دیئے جائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer