چائنیز شہریوں کی حفاظت کیلئےجیو ٹیگنگ کرنےکا فیصلہ

 چائنیز شہریوں کی حفاظت کیلئےجیو ٹیگنگ کرنےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور پولیس کا چائنیز شہریوں کی حفاظت کیلئےانکی رہائش گاہوں اوردفاترکی جیو ٹیگنگ کرنےکا فیصلہ،جیو ٹیگنگ سےایمرجنسی کی صورت میں موقع پر پہنچےمیں مددملےگی۔

 تفصیلات کے مطابق  ملک کی موجودہ سکیو رٹی صورتحال کےپیش نظرلاہورمیں مقیم چائنیز کی سکیورٹی بہتر بنا نے کیلئے اقدامات جاری اس ضمن میں پولیس کا چائنیز کی رہائش گاہوں اور دفاترکی جیو ٹیگنگ کافیصلہ کیا گیاہے۔ایس  پی سکیو رٹی  کےمطابق چائنیز کی رہائش گاہوں اور دفاترکی کولیکشن ڈویژنل ایس پیز کے دفاتر اور سیف سٹی کے پاس ہوگی ۔جیو ٹیگنگ سے ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کو موقع پر پہنچنے میں آسانی ہوگی،

ایس  پی سکیو رٹی  کا کہنا ہے کہ  سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر لاہور پولیس چائنیز کی  سکیو رٹی پلان ازسر نو ترتیب دے رہی ہے ، چائنیز شہریوں کی حفاظت لاہور پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔