ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی منسوخ

پاکستان ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی منسوخ کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کی کٹ کی رونمائی آج دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹاس کے بعد متوقع تھی، تاہم ناگزیر وجوہات کی بنا پر اس تقریب کو منسوخ کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت یا ممکنہ بائیکاٹ سے متعلق حتمی فیصلہ نہ ہونا بھی اس منسوخی کی ایک بڑی وجہ ہو سکتا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر تک متوقع ہے۔ یاد رہے کہ محسن نقوی نے 26 جنوری کو اسلام آباد میں وزیراعظم اور پی سی بی کے سرپرستِ اعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات بھی کی تھی، جس میں اس اہم معاملے پر مشاورت کی گئی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 7 فروری سے ہو رہا ہے جبکہ شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گی۔