ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یکم فروری سے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

یکم فروری سے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

ابتدائی تخمینوں کے مطابق پیٹرول 36 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں تقریباً 7 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم انڈسٹری نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو ورکنگ پیپر ارسال کر دیا ہے، جس میں قیمتوں میں رد و بدل کی سفارشات شامل ہیں۔ اوگرا 30 جنوری کو سمری ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گی، جس کے بعد حکومت کو ٹیکسز اور پیٹرولیم لیوی میں رد و بدل کا اختیار حاصل ہوگا۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق اگر حکومت ٹیکسز اور لیوی میں کمی کرتی ہے تو عوام پر پڑنے والا بوجھ کسی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزارتِ خزانہ وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق منظوری کی صورت میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 257.08 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 266.55 روپے ہو سکتی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت 253.17 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 252.81 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔