اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے

اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: یکم فروری سے تمام اسکولز اپنے پرانے اوقات کار کے مطابق لگیں گے، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے تمام اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیل کردیے گئے ، یکم فروری سے سکول پرانے اوقات کار کےمطابق لگیں گے۔ بوائز سکول صبح ساڑھے آٹھ بجے لگیں گے جبکہ چھٹی دوپہر ڈھائی بجے ہوگی۔گرلز سکول صبح سوا آٹھ بجے لگیں گے جبکہ چھٹی دوپہر سوا دو بجےہوگی۔سنگل شفٹ میں جمعہ کے روز بوائز کو ساڑھے بارہ بجے اورگرلز کو سوا بارہ بجے چھٹی ہوگی جبکہ ڈبل شفٹ سکول صبح سات پنتالیس پر لگیں گے،چھٹی سوا بارہ بجے ہوگی۔ سیکنڈ شفٹ میں سکول دوپہر 2 بجے لگیں گے اورچھٹی شام ساڑھے پانچ بجے ہوگی۔