ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد  اضافہ

petrol
کیپشن: petrol
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات نے منگل کو  پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں دو ماہ کی مسلسل کمی کے بعد فروری 2023 کے لیے 10 فیصد سے زائد  اضافہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سپر 98 کی قیمت  0.27 درہم  یا 9.7 فیصد بڑھا کر 3.05  درہم فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ خصوصی 95   کا ریٹ 0.26 درہم  یا 9.7 فیصد بڑھا کر  2.93 درہم کر دیا گیا ہے۔ ای پلس کی قیمت  0.27 یا 10.4 فیصد بڑھا کر   2.86 درہم فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ فروری 2022 کے نرخوں کے مقابلے میں، سپر 98، سپیشل 95 اور ای پلس کی قیمتیں تینوں قسموں کے لیے 0.11 درہم فی لیٹر زیادہ ہیں۔

اگست 2015 میں جب سے  یو اے ای نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے،اس  کی فیول پرائس کمیٹی ہر مہینے کے آخر میں مقامی ریٹیل فیول ریٹس پر نظر ثانی کرتی رہی ہے۔ پچھلے مہینوں میں  قیمتوں کا زیادہ تر اعلان مہینے کے آخری دن کے 11ویں گھنٹے پر کیا جاتا تھا  لیکن اس بار پہلے نرخوں کا اعلان کیا گیا ، جس سے موٹرسائیکلوں کو اپنی کاروں کے ٹینک بھرنے اور پیٹرول کے اخراجات کو بچانے کے لیے چند گھنٹے  ملے ہیں۔