ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمیاں قریب ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

summers
کیپشن: summers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  رواں سال پاکستان میں شدید گرمی پڑے گی، محکمہ موسمیات نے  درجہ حرارت میں معمول سے زیادہ اضافے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق فروری کے وسط سے پنجاب سمیت لاہور میں گرمی کے اثرات رونما ہونا شروع ہو جائیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر رواں سال وقت سے پہلے موسم گرما کا آغاز ہوگا، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال بارشوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشیں معمول سے کم ہونے پر درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔