ویب ڈیسک:انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جانے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوگئی۔
منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 269.63 روپے تھی، کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید 37 پیسے اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 270 روپے ہوگئی۔
تاہم کاروبار کے دوران اچانک ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی اور پہلے ڈالر 63 پیسے پھر 37 پیسے سستا ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر اب تک 4 روپے 63 پیسے سستا ہوا ہے اور ایک امریکی ڈالر 265 روپے پر آگیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوری 2023 کا آخری کاروباری روز ہونے کی وجہ سے ڈالر کی کلوزنگ اہم ہوگی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بڑا فرق ختم ہونے پر اب ڈالر کے انفلوز آنے کی امید ہیں۔
ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا۔غریب طبقے سمیت ہرشعبہ فکر سے تعلق والے افرادکو اس وقت شدید معاشی مسائل کاسامنا ہے۔روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی، اشیائے خوردنوش لوگوں کی پہنچ سے دورہوتی چلی جارہی ہے۔