بلاول نے یوسف رضا گیلانی کا استعفیٰ مسترد کر دیا

Bilawal Bhuttu
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فصیح اللہ)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کے استعفے کا معاملہ ، ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ان کا استعفٰی مسترد کر دیا ہے۔
 سینیٹ سے سٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری پر اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو کڑی تنقید کا سامنا تھا جس پر انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی کا استعفی مسترد کر دیا ہے اور انہیں بطور قائد حزب اختلاف کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی کی جمہوریت کے لئے خدمات جمہوریت پسندوں کے لئے ایک روشن مثال ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس کے نمائندے خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں۔