تبدیلی سرکار کی انوکھی منطق سامنے آگئی

تبدیلی سرکار کی انوکھی منطق سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد) تبدیلی سرکار کی انوکھی منطق، منصوبہ 2021 میں ہوگا لیکن متاثرین کو معاوضہ 2018 کے ریٹس کے مطابق ملے گا، پنجاب حکومت کے شاہکام چوک فلائی اوور کے میگا منصوبے کے لئےلینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے تحت نیا سیکشن چار کا نوٹیفکیشن کرنے کے بجائے فروری 2018 میں سیکشن چار کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔

تفصلات کے مطابق شاہکام چوک فلائی اوور منصوبہ کی لینڈ ایکوزیشن کے لئے پنجاب حکومت کی انوکھی منطق سامنے آگئی، فروری 2018 کےسیکشن 4 کے نوٹی فکیشن کو ڈی نوٹیفائی کرنے کےبجائے ترمیم کا فیصلہ کرلیاگیا۔ ضلعی انتظامیہ نے 77 کنال اراضی ایکوائر کرنے کے لئےنئے سیکشن چار کا نوٹی فکیشن جاری کرنے سے انکار کردیا۔

شاہکام چوک منصوبہ 2021 جبکہ 77 کنال اراضی کےمتاثرین کو معاوضہ 2018 کے ریٹس کےمطابق ملےگا۔ 2018 میں لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے تحت 8 کنال اراضی پر سیکشن چار نافذ کیاگیا،موجودہ تناظرمیں شاہکام چوک کی ری ماڈلنگ کےمنصوبہ کے لئے77 کنال اراضی ایکوائرکرنے کے لئے 2018 کے سیکشن چار کے نوٹیفکیشن میں ہی ترمیم کی جائےگی۔

کینال پر فلائی اوورسے ڈیفنس روڈ اور ملتان روڈ تک رسائی حاصل ہوگی ۔ شاہکام چوک منصوبہ کےسیکشن چارکےنفاذ کےبعدڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی اراضی کے معاوضہ کا تعین کرے گی ۔ڈی پی اے سی کی کارروائی کےبعدسیکشن فائیو اور فائیو اے کی کارروائی شروع ہوگی۔

واضح رہےلاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے) کو شہر میں پانچ میگا منصوبے شروع کرنے کا ٹاسک دیا گیا، جس کی باقاعدہ منظوری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دی تھی، اب محکمہ خزانہ نے مذکورہ پانچوں منصوبوں کیلئے 9 ارب روپے دینے کا معاملہ التواء میں ڈال دیا، محکمہ خزانہ نے ایل ڈی اے سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا دس ارب روپے کا قرض بھی واپس مانگ لیا ہے۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے پہلے دس ارب روپے واپس کرے، اُس کے بعد نئے منصوبوں کیلئے 9 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شاہکام چوک اور کریم بلاک مارکیٹ میں فلائی اوور، فیروز پور روڈ پر گلاب دیوی ہسپتال کے سامنے انڈر پاس اور ریلوے سٹیشن سے شیرانوالہ گیٹ تک اورہیڈ بریج کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer