انسپکٹر کا قاتل سی سی ٹی وی فوٹیج میں سامنے آ گیا، چار گرفتاریاں

Shootar identified, Sub Inspector Murder Case, Misri Shah Police, Counter Terrorism Department , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:  شہید سب انسپکٹر کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، شوٹر کی ایک اور کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔ شوٹرواردات کے بعد فرار ہونے کی بجائے کرائم سین کی وڈیو بناتا رہا۔ پولیس نے چار مشتبہ افراد  کو گرفتار کر کے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔

لاہور کے علاقہ مصری شاہ میں سب انسپکٹر  کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پولیس زرائع کے مطابق سب انسپکٹر پر فائرنگ کرنے والے شوٹر نے ہی پولیس اہلکارعلی پر فائرنگ کی تھی۔

فائرنگ کرنے والے شوٹر کی ایک اور کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوٹرواردات کے بعد فرار ہونے کی بجائے کرائم سین کے اطراف گھومتا رہا اورشوٹر راہگیروں کے اکٹھے ہونے پر موقع کی وڈیو بناتا رہا۔

شوٹر نے سب انسپکٹر پر چارفائر کئے اس دوران  پولیس نے 4 مشتبہ افراد کو پکڑ کر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا  ہے مگر مرکزی ملزم پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا۔