خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں چار دہشتگرد ہلاک

Intelligence based operation, Armed Forces operation, Anti terrorist drive, Khyber Pakhtoonkhwa, District Khyber, Terrorists killed, City42, ISPR
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور:  سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کر کے چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ 

 سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ  ہوا۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق  سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے۔ 

 مرنے والے دہشت گردوں میں اس گروہ کا سرغنہ قاری واجد عرف قاری بریال اور اس کا اہم ساتھی سرغنہ رازق شامل ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے اپنی کاروائی کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا۔  سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا۔مقامی ابادی کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔