انتظامیہ نے قبرستان کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا

انتظامیہ نے قبرستان کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) میانی صاحب قبرستان انتظامیہ کا قبرستان کے فٹ پاتھوں اور اراضی پر قبضہ، قبرستان کی کروڑوں روپے کی نوتعمیرشدہ دیواریں اور جنگلے مسمار کراکر پھولوں کی دکانیں بنوادی گئیں، ماہوار کرایہ وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

میانی صاحب قبرستان انتظامیہ نے قبرستان کو کمائی کا ذریعہ بنالیا، میانی صاحب قبرستان انتظامیہ کی آشیربادسے قبرستان کی حدود اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات قائم ہوگئیں، کروڑوں کی لاگت سےتعمیر کی گئی دیواروں اور جنگلوں کو مسمار کرکے پھولوں کی دکانیں بنوادی گئیں۔  دکانداروں کا کہنا تھا کہ 25 سو ماہوار کرایہ میانی صاحب قبرستان انتظامیہ کو ادا کرتے ہیں، ایک سال کے کنٹریکٹ پر دکان لگانے کی اجازت ملی ہے۔

میانی صاحب قبرستان میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی اجازت سے دکانیں لگائی گئیں، قبرستان کی حدود میں لگی دکانوں سے کرایہ وصول کیا جاتا ہے جبکہ فٹ پاتھوں والے دکاندارکرایہ دار نہیں۔

ایک طرف کروڑوں کی مالیت سے میانی صاحب قبرستان کی دیواروں اور جنگلوں کی تعمیر کی گئی جبکہ دوسری جانب قبرستان انتظامیہ نے کمائی کی لالچ میں دیواروں اور جنگلوں کو توڑ کر پھولوں کی دکانیں بنوا دی ہیں۔