عمر اسلم :اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کی احتساب عدالت پیشی،لیگی رہنما کارکنان اظہار یکجہتی کے لئے پہنچ گئے۔نعرے بازی کرتے رہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی احتساب عدالت پیشی لیگی رہنما کارکنان حمزہ شہبازشریف سے اظہار یکجہتی کے لئےپہنچے۔لیگی رہنماوں کاکہناتھاکہ حمزہ شہبازشریف کو عوام کی خدمت کی سزا دی جا رہی ہے،حکومت نے اپنی ناکامیوں کو چھپانےکےلئے حمزہ شہبازشریف کو گرفتار کیا۔
لیگی رہنماوں نے حمزہ شہبازشریف کے حق میں نعری بازی بھی کی،لیگی رہنماوں کاکہناہے کہ سیاسی انتقامی کاروائیوں سے خوفزدہ ہونےوالے نہیں، حمزہ شہبازشریف کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی گئی اور وہ جلد سرخروہوں گے۔