ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر شوکت علی لالیکا کا لائف ٹرسٹ ہسپتال کا دورہ

صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر شوکت علی لالیکا کا لائف ٹرسٹ ہسپتال کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم :صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر شوکت علی لالیکا نے لائف ٹرسٹ ہسپتال کا دورہ کیا، انتظامیہ نے مستحقین کو علاج معالجے کی میسر سہولتوں پر بریفنگ دی۔


صوبائی وزیر زکوٰة و عشر پنجاب شوکت علی لالیکا نے  لائف ٹرسٹ ہسپتال میں  ڈائیگناسٹک لیب کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت میں مصروف اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا نے مستحق مریضوں کے  مفت علاج پر ہسپتال انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مخیر حضرات کو سماجی بھلائی کے کاموں میں آگے آناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی خدمت کے اداروں کی کوششیں قابل تقلید ہیں ۔  ہسپتال میں گائنی اور ڈائلیسز کی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں جبکہ آنکھو ں کے امراض کا علاج بھی مفت کیا جاتا ہے ۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer