(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے لاہور کے 100 سرکاری سکولوں کو 5 کروڑ روپے کی رقم جاری کردی۔
سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کا کہنا ہے کہ ہر سکول کے این سی بی اکاؤنٹ میں 5 لاکھ روپے جمع کرا دیئے گئے ہیں, ا ن سکولوں میں گورنمنٹ ہائی سکول اسلامپورہ ، مغلپورہ، آر اے بازار ، گڑھی شاہو، اقبال پارک، ہڈ یارہ، سلطان پورہ، باگڑیاں، گرین ٹاؤن، امین پورہ، چوہنگ، مراکہ کوارٹر، ملتان روڈ، شاہدرہ، بابو صابو اور دیگر شامل ہیں۔