(سٹی 42) پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی شامل ہونے کیلئے ایک خریدار آسٹریلیا سے سامنے آگیا،میں پنجاب سے ہوں۔ آسٹریلین بزنس مین نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہو گی کہ جیت کر پنجاب میں سے ہی فیصل آباد یا سیالکوٹ کا نام چنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل ٹیم کےلئے بڈ میں شامل ہونیوالے آسٹریلین بزنس مین حمزہ مجید سپورٹس رپورٹرز کی تنظیم ’’سجال‘‘ کے مہمان بنے۔ اس موقع پر حمزہ مجید نے کہا کہ پی ایس ایل کی فرنچائز کے لئے بڈ کر رہے ہیں۔ کوشش کریں گے کہ ٹیم خریدیں اور کرکٹ کو بھی مزید پرموٹ کریں۔میں پاکستان کی اکانومی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آسٹریلیا سے آیا ہوں،ہم پوری کوشش کریں گے کہ ٹیم بڈ جیتیں گے اور اگر کامیاب نہ ہو سکے تو سپورٹس کا پیشن جاری رکھیں گے۔
آسٹریلین بزنس مین حمزہ مجید نے مزید کہا کہ میں آسٹریلیا اور انگلیںڈ میں پہلے سپورٹس سرگرمیوں کا حصہ رہا ہوں ،ہم کوشش کریں گے کہ پیش کئے گئے تمام شہروں میں ٹیلنٹ ہنٹ کریں،میں پنجاب سے ہوں۔ کوشش ہو گی کہ جیت کر پنجاب میں سے ہی فیصل آباد یا سیالکوٹ کا نام چنیں گے،ہم کسی کنسورشیم کے ساتھ نہیں بلکہ انفرادی طور پر بڈ کر رہے ہیں۔میں پہلے لاہور قلندر کو فالو کرتا تھا۔ ہم بھی کوشش کریں گے کہ نیا ٹیلنٹ سامنے لے کر آئیں۔ہماری ایکسپرٹ ٹیم ڈیڑھ سال سے ورکنگ کر رہی ہے۔ ہم ٹیم جیت کر اسے پروفیشنل انداز سے چلائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں کھلاڑیوں کے چناؤ کے لئے ڈرافٹ کا طریقہ موزوں اور سب کو برابری کے مواقع ملتے ہیں۔ حمزہ مجید کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ پاکستانی کوچز رکھیں۔