ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالائی علاقوں میں بارش برفباری ؛ محکمہ موسمیات نے اہم الرٹ جاری کردیا

بالائی علاقوں میں بارش برفباری ؛ محکمہ موسمیات نے اہم الرٹ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محکمہ موسمیات  نے الرٹ  جاری کردیا ۔ بالائی علاقوں میں بارش برفباری کی پیشگوئی کردی 

ملک کے بیشتر بالائی علاقے سرد مغربی ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں ۔اگلے 2 سے 5 گھنٹوں کے دوران خطہ پوٹھوہار اسلام آباد راولپنڈی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے  ٹیکسلا چکوال ،اٹک، جہلم، تلہ گنگ اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے 

پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔بالائی خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع دیر چترال سوات ،شانگلہ ،کوہستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے 

ایبٹ آباد مانسہره ،مہمند خیبر باجوڑ ،بنگو ،کوہاٹ کرک پشاور نوشہره چارسدہ مردان میں بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے ۔ مری گلیات کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی اس دوران وقفے وقفے سے بارش برفباری متوقع ہے 

بارش برفباری کے باعث بالائی خیبر پختونخوا گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کے بند ہونے کا خدشہ ہے ۔پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے

بالائی خیبر پختونخوا کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ / برفانی تودے گرنے کا خطره ہے ۔ بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت  کردی ۔ سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت۔