سٹی42: سال کے آخری روز بھی پنجاب کی سڑکوں پر دھند کا غلاف چھایا ہوا ہے۔ دھند کی زیادتی کی وجہ سے موٹر ویز اور ہائی ویز پر حد نگاہ خطرناک حد تک کم ہو گئی ہے۔ سفر مشکل ہو جانے کے سبب کئی موٹر ویز بند کر دی گئی ہیں۔
موٹر وے پولیس کی ملتان سے فراہم کردہ اطلاع کے مطابق موٹر وے ایم 4 اور ایم 5 بند کی جا چکی ہیں۔ موٹر وے ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر تک ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ ایم فور عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک بند کردی گئی ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں سے استدعا کی ہے کہ دھند میں حادثات سے بچنے کے لئےغیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ اگر رات کے وقت سفر کرنا مجبوری ہے تو انتہائی احتیاط کے ساتھ کم رفتار سے اور فوگ لائٹیں جلا کر سفر کریں۔