شہر لاہور میں موٹر سائیکل چور بے لگام، وارداتیں تھم نہ سکیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر لاہور میں موٹر سائیکل چور بے لگام، وارداتیں تھم نہ سکیں۔

 ملت پارک کے علاقہ میں شہری لاریب کی موٹر سائیکل چور لے اڑا۔واردات 26 اپریل کی رات 2 بجے گرینڈ بیٹری سٹاپ کے قریب اعجاز پلازہ میں ہوئی ۔ سٹی 42 نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی، سی سی ٹی وی میں پتلون اور ٹی شرٹ میں ملبوس ایک چور نظر آتا ہے، جو اطراف کا جائزہ لینے کے بعد ماسٹر چابی سے موٹر سائیکل کا سائیڈ لاک کھولتا ہے۔ 40 سیکنڈ کی واردات کے دوران ملزم موٹر سائیکل لے کر رفو چکر ہو گیا۔

دوسری جانب ملت پارک پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے۔