نئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی حلف برداری کی تقریب پھر منسوخ

نئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی حلف برداری کی تقریب پھر منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: نئے گورنر پنجاب کی حلف برداری کی تقریب کا معاملہ ،  حلف برداری ایک بار پھر منسوخ کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد کیے گئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری پھر سے منسوخ ہوکر 10 مئی کو چلی گئی۔ حلف برداری کی تقریب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے بیرون ملک ہونے کی بناء پر منسوخ ہوئی، بلیغ الرحمن 9 مئی کو وطن واپس پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی وطن واپسی کے بعد سردار سلیم حیدر کی حلف برداری ہوگی۔