انسدادِ انسانی سمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

انسدادِ انسانی سمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی بڑی کاروائی ، انسانی سمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ کے گھناونے جرم میں ملوث تھے۔گرفتار ملزمان میں عثمان احمد اور خاتون شامل ہے۔ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم عثمان احمد نے شکایت کنندہ کے بیٹے کو کینیڈا اسٹڈی ویزے پر بھجوانے کے لئے لاکھوں روپے بٹورے ، ملزم نے مجموعی طور پر 11 لاکھ روپے ہتھیائے جبکہ خاتون ملزمہ نے سعودی عرب بھجوانے کے نام پر 5 لاکھ روپے بٹورے۔ 

ملزمان متاثرین کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے۔ملزمان پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔