لاہور: ڈاکو گھر سے 14 تولے سونا اور ساڑھے 8 لاکھ نقدی لیکر فرار ،فوٹیج سامنے آگئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں ڈاکو راج برقرار، شہری گھروں میں محفوظ رہے نہ باہر، چوہنگ کے علاقہ میں شہری اشرف فیاض کے گھر میں دن دیہاڑے واردات پیش آئی جس کی سی سی ٹی وی  فوٹیج سٹی 42 نے حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق واردات آج دوپہر سوا 12 بجے ازمیر ٹاؤن میں ہوئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار سوار ملزمان گھر کے سامنے رکتے دکھائی دیتے ہیں، 5 مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنایا۔ملزمان گھر سے 14 تولے سونا، ساڑھے 8 لاکھ نقدی اور ایل سی ڈی لے اڑے ۔

چوہنگ پولیس کی جانب سے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے۔