دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ایلون مسک پہلے نمبر پر  آ گئے

 دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ایلون مسک پہلے نمبر پر  آ گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) امریکا کی گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔

 بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی مجموعی دولت میں اس سال 1.5 ٹریلین ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا جس میں گزشتہ برس 1.4 ٹریلین ڈالر کی کمی دیکھی گئی تھی،ٹیک ٹائیکون ایلون مسک کی دولت رواں برس 92 بلین ڈالر کے اضافے سے 232 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

 بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں اضافہ ان کی کمپنی ٹیسلا(اوٹوموٹو کمپنی) میں ان کے 12.95 فیصد حصص کی بدولت ہوا جس نے اس سال اب تک اپنا شاندار بزنس کیا ہے اور دنیا کی سب سے مہنگی کار ساز کمپنی نے سال کی تجارت 248 ڈالرپر ختم کی جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 130 فیصد زیادہ ہے۔

 اس کے علاوہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے اتار چڑھاؤ کے باوجود ایلون مسک کی دولت میں اضافہ ہوا۔

 فرانس کی لگژری اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ ارنالٹ کے اثاثوں میں 126 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ان کے اثاثوں کی مالیت 179 ارب ڈالر ہو گئی ہے جو ایلون مسک کے بعد دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔

 ادھر ایمازون کے بانی جیف بیزوس کے اثاثوں میں 1.4 ارب ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد وہ 177 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ تیسرے نمبر  پر آ گئے ہیں۔

 اس فہرست میں چوتھے نمبر پر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ہیں جن کے اثاثوں میں سال 2023 میں 217 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ان کی مجموعی دولت 141 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔