اساتذہ اور پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب

 اساتذہ اور پنجاب حکومت کے مذاکرات کامیاب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :لاہور میں پانچ دن سے احتجاج کرنے والے اساتذہ کے پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

اساتذہ کی تنظیم کے میڈیا کوآرڈی نیٹر نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیا کوآرڈی نیٹر کا کہنا ہے کہ حکومت نے یقین دلایا ہے کہ گریڈ 16 کے کنٹریکٹ اساتذہ کی مستقلی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ لاہور میں اساتذہ اپنی ملازمت کی مستقلی کے لیے گزشتہ کئی روز سے دھرنا دے کر احتجاج کر رہے تھے۔ 

Ansa Awais

Content Writer