ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں کی سنی گئی

سرکاری سکولوں کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں سہولتوں کی فراہمی، اضافی کلاس رومز اور تعمیر نو کیلئے ساڑھے چار ارب روپے کا اضافی بجٹ منظور کرلیا گیا ہے۔
 پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے بجٹ میں ساڑھے چار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کردیا ہے۔ سرکادی دستاویزات کے مطابق آئی ٹی لیب سمیت سہولیات کی فراہمی کے لیے 26 کروڑ منظور کیے گئے ہیں۔ خستہ ہال عمارتوں کی تعمیر نو پر ایک ارب 50 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن کے لیے 10 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ اضافی کلاس رومز کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے جبکہ انصاف آفٹر نون سکول پروگرام کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کا اضافی بجٹ منظور کیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer