ویب ڈیسک: آئی سی سی نے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی مینز کرکٹر آف دی ائیر کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دو کرکٹرز سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی مینز کرکٹر آف دی ائیر کی نامزدگی میں شامل ہیں، قومی کرکٹر محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کونامزدکیا گیا ہے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان جوئے روٹ اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن کو بھی اس ایوارڈ کیلئے نامز کیا گیا ہے۔