ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا کی موجیں ختم، امتحانات کیلئے ہوجائیں تیار

طلبا کی موجیں ختم، امتحانات کیلئے ہوجائیں تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) کورونا کے پیش نظر پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں نوماہی امتحان یکم فروری سے لینے پر غور، تمام بچوں سے معروضی امتحان لیا جائے گا جبکہ سالانہ امتحان اپریل کے آخر میں لیے جانے کا امکان ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بچوں کو اگلی جماعت میں 50 فیصد نمبر ہوم ورک اور 50 فیصد امتحانی نمبروں کی بنیاد پر پرموٹ کیا جائے گا۔

کورونا کے پیش نظر پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں نوماہی امتحان یکم فروری سے لینے پر غور شروع کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تمام بچوں سے معروضی امتحان لیا جائے گا، ہر سال نوماہی امتحان موسم سرما کی چھٹیوں سے قبل لیا جاتا تھا۔ پنجاب بھر کے ڈیڑھ کروڑ طلباء امتحان میں شرکت کرتے تھے۔ 

کورونا کے باعث نوماہی امتحان یکم فروری اور سالانہ امتحان اپریل کے آخر میں لیے جانے کا امکان ہے۔ معروضی امتحان لینے کے حوالے سے اساتذہ کو آن لائن تربیت دی جائے گی۔

یادرہے کہ امتحانات کا انعقاد بروقت نہ ہونے سے طلباء کی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بچوں کو اگلی جماعت میں 50 فیصد نمبر ہوم ورک اور 50 فیصد امتحانی نمبروں کی بنیاد پر پرموٹ کیا جائے گا۔