آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ  جاری کر دی ہے،  نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن نے آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ سے پہلی پوزیشن چھین لی ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نیوزی لینڈ کے بلے باز کین ولیمسن نے آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں دو درجے ترقی کی ہے اور پہلے نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں ۔

بیٹسمینوں کی رینکنگ میں دوسر ی پوزیشن بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس ہے تاہم آسٹریلیا کے اسٹیو سمتھ دو درجے تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں ، چوتھے نمبر پر آسٹریلیا کے مارنس اور پانچویں نمبر پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم براجمان ہیں ۔

ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں پہلے دس کھلاڑیوں میں پاکستان کا کوئی بھی باؤلر شامل نہیں ہے، پہلی پوزیشن آسٹریلیا کے  پیٹ کمنز  کے پاس ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سٹورٹ براڈ ، تیسرے پر نیل ویگنر، چوتھے پر ٹم ساؤتھی ، پانچویں پر مچل سٹارک موجود ہیں جنہوں نے دو درجے ترقی حاصل کی ہے ۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں پہلے دس کھلاڑیوں میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی موجود نہیں ہے ، پہلی پوزیشن انگلینڈ کے بین سٹوکس کے پاس ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ، تیسرے پر بھارت کے ریوندر اجڈ یجہ ، چوتھے پر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ، پانچویں نمبر پر مچل سٹارک موجود ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer