( قذافی بٹ ) پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری سے پارٹی آفس میں شاہدرہ سے ن لیگ کی سابقہ ایم پی اے گلشن ریاض کی ملاقات، گلشن ریاض نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
مسلم لیگ (ن) کی سابقہ رکن اسمبلی گلشن ریاض نے سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا- اعجاز احمد چودھری نے گلشن ریاض کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنا بند کرے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے اپنے دورِ حکومت میں مہنگے ترین قرضے لے کر ملک کو بحرانوں میں دھکیلا۔ گلشن ریاض کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہو رہی ہوں۔