(عمر اسلم ): رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھرنےجوہر ٹاؤن میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں نیاز بیگ آمنہ پارک ہنجروال کے رہائشیوں نے سیوریج کی شکایات کے انبار لگا دیئے۔
آمنہ پارک ہنجروال اورنیاز بیگ سمیت دیگر آبادیوں سے آئے رہائشیوں کا کہنا تھاکہ خستہ حال سڑکوں کے باعث انہیں آمدورفت میں پریشانی کا سامنا ہے جس پرایم پی اے سیف الملوک کھوکھر نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل 117 اور 118 مرغزار کالونی ہنجروال نیاز بیگ کے علاقوں میں دوارب سے سیوریج کے مسائل کو حل کرایا گیا ہے، اب سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی کرائیں گے۔
اس موقع پر چودھری انور، خادم حسین، نواب عابد، حاجی خالد بلوچ، عرفان علی ، عثمان اختر، احمد رضا، اکرم بھٹی اور راو صداقت سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔