سٹی 42 : وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 77 پیسے اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 79 پیسے مقرر ہوگئی ۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 3 پیسے کمی کردی گئی، ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 41 پیسے مقرر ہوگئی ۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق اج رات 12 بجے سے ہوگا ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم ستمبر تک نافذ العمل رہیں گی ۔
