ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر ، گلگت بلتستان، خیبر پختونخو،بالائی /وسطی پنجاب اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کشمیر ، بالائی خیبر پختونحوا، شمال مشرقی/مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع کی گئی ہے۔

سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں / گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران تیز/موسلادھاربارش بھی متوقع ہے ۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دیر، سوات،چترال، کوہستان ، شانگلہ، بٹگرام، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی ، بونیر،ایبٹ آباد، مانسہرہ،  ہری پور ،خیبر، مہمند، کرم ، باجوڑ، اورکزئی، ٹانک،لکی مروت، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع لاہور، قصور،اوکاڑہ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ ،نارووال، گجرانوالہ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد ،مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم ،اٹک ، چکوال، خوشاب، نور پور تھل، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، بھکر، میانوالی،بہاولنگر ،رحیم یار خان ،کوٹ ادو، راجن پور،بہاولپور، لیہ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ اس دوران شمال مشرقی اضلاع ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش بھی موقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، تا ہم شام/رات میں سانگھڑ، گھوٹکی ، میر پور خاص،تھر پارکر،عمر کوٹ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پربارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، تا ہم ژوب ،موسی خیل ، بار کھان اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پربارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔