ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،کئی گاڑیاں سیلالی ریلے میں بہہ گئیں

 سعودی عرب میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،کئی گاڑیاں سیلالی ریلے میں بہہ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے جنوبی مغربی علاقے اسیر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، اچانک آنے والے سیلابی ریلے کئی گاڑیوں کو بہا لے گئے۔

 سعودی عرب کے نیشنل سینٹر برائے موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت کے کم از کم 10 علاقوں میں شدید بارشیں، آندھیاں اور ممکنہ سیلاب کی پیشگوئی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ اثر نجران، جازان، اسیر، الباحہ، مکہ اور مدینہ کے علاقوں میں متوقع ہے، جہاں بارش کے ساتھ ژالہ باری اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، کچھ علاقوں میں گرد و غبار اور ریت کے طوفان کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی نقصان سے محفوظ رہا جا سکے۔