ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب کے بعد نقصانات کا تخمینہ لگا کرعوام کا نقصان پوراکریں گے: مریم اورنگزیب

سیلاب کے بعد نقصانات کا تخمینہ لگا کرعوام کا نقصان پوراکریں گے: مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مریم اورنگزیب کا کہنا تھا سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جانوروں کیلئے400سےزائدکیمپ قائم کیےگئےہیں،راوی،ستلج اورچناب میں سیلاب کی صورتحال ہے،پنجاب میں سیلاب کےباعث غیرمعمولی صورتحال ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 5لاکھ سےزائدمویشیوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا، جانوروں کی خوراک کابھی بندوبست کیاگیا،لوگوں کوبروقت سیلاب سےمتاثرہ علاقوں سےنکالاگیا۔

نالوں میں تجاوزات کےخاتمےکاسلسلہ جاری ہے،یہ ملک کی تاریخ کاسب سےبڑاریسکیوآپریشن ہے،سیلابی صورتحال میں تمام محکموں نےبہت اچھاکام کیا۔ 

وزیراعلیٰ مریم نوازنےنالوں کی صفائی،تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کیا،سیلاب کےبعدنقصانات کاتخمینہ لگاکرعوام کانقصان پوراکریں گے،2ہزارسےزائدموضع جات سیلاب سےمتاثرہوئے۔

کمشنرز،ڈی سی،اےسی سمیت ہرسطح کےافسران فیلڈمیں موجودہیں، جسٹرکےمقام پردریائےراوی میں پانی نیچےآگیا، شاہدرہ کےمقام پربھی پانی76ہزارکیوسک پرآگیاہے،موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے۔