ایلون مسک کا ایکس (ٹوئٹر) پر جلد ایک نیا فیچرمتعارف کرانے کا اعلان

ایلون مسک کا ایکس (ٹوئٹر) پر جلد ایک نیا فیچرمتعارف کرانے کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ اعلان ایکس کے مالک ایلون مسک کی جانب سے کیا گیا۔ ایلون مسک نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد صارفین کو دستیاب ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس، میک اور ونڈوز کمپیوٹر پر کام کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کے لیے کسی فون نمبر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایلون مسک کے مطابق ایکس ایک گلوبل ایڈریس بک ہے اور اسی لیے کالز کے لیے فون نمبر کی ضرورت نہیں۔

Ansa Awais

Content Writer