وکی کوشل سے شادی خفیہ کیوں؟ کترینہ کیف نے بڑا راز فاش کر دیا  

کترینہ کیف،بالی ووڈ،وکی کوشل،شادی،سٹی42
کیپشن: katrina and vicky koshal,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی معروف ترین جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی اتنی خفیہ کیوں ہوئی ؟، اداکارہ نے میڈیا کے سامنے راز فاش کر دیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات بالی ووڈ کے فلم فیئر ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی،ریڈ کارپیٹ پر جگماتی  گرےساڑھی  میں واک کرنے والی کترینہ کیف نے بھارتی میڈیا  زوم نیٹ ورک کو ایک چھوٹا سا انٹرویو بھی دیا جوکہ سوشل میڈیاپر وائرل ہورہا ہے۔اس انٹرویو میں پہلی مرتبہ باربی ڈول اداکارہ نے اپنی شادی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ آخر ان کی شادی اتنی خفیہ کیوں رکھی گئی تھی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ’’میرا خاندان ذاتی طور پر کووڈ سے متاثر ہوا تھا اور یہ وہ چیز تھی جسے آپ کو سنجیدگی سے لینا تھا۔ میرے خیال میں یہ سال بہت بہتر گزرا ہے، لیکن یہ وہ چیز تھی جس سے ہم محتاط رہنا چاہتے تھے، شادی خوبصورت تھی اور ہم دونوں بہت خوش ہیں‘‘۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’’اسے نجی رکھنے کی کوشش کرنے سے زیادہ ہمیں کووڈ کی وجہ سے شادی کو محدود رکھنا پڑا‘‘۔

 کورونا وباءکے بعد پہلی مرتبہ کسی ایوارڈ شو میں شرکت کرنے کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ اب دنیا خطرے سے باہر ہے یہ پہلا ایوارڈ شو ہے جس  میں  کووڈ کے بعد شرکت کی ہے اور میں یہاں آ کر خوشی محسوس کر رہی ہوں‘‘۔

  بالی ووڈ کے فلم فیئر ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب میں کئی شوبز ستاروں نے شرکت کی لیکن سب کی نظریں کترینہ کیف اور وکی کوشل پر جمی رہیں کیونکہ شادی کے بعد یہ انکا پہلا ایوارڈ شو تھا،جہاں جوڑی نے ایک ساتھ شرکت کی۔