کدو کی کشتی پر شہری کا دریا میں سفر، ویڈیو سوشل پر وائرل

Pumpkin Boat video viral
کیپشن: Pumpkin Boat video viral
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سنڈریلا کی کہانی میں  کدوں کی گھوڑا گاڑی تو آپ نے دیکھی ہوگی  اب حقیقت میں ایک شخص نے کدو کی  کشتی بنا لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-08-31/news-1661933219-7602.jpg

ذرائع کے مطابق کدو کی کشتی پر تن تنہا نبراسکا سے تعلق رکھنے والے ہینسین نے دریائے میزوری میں 38 میل کا سفر طے کیا،  کدو کی کشتی میں اس طویل ترین سفر نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، بھاری بھر کم کدو پر سوار ہینسین نے یہ ریکارڈ اپنی 60 ویں سالگرہ پر بنایا، ہینسین دریائے میزوری میں سفر کرتے ہوئے جہاں جہاں سے گزرے، لوگوں نے ہاتھ ہلا ہلا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈوانے ہینسین نے بتایا کہ وہ کئی سال سے کدو کی نگہداشت کر رہے تھے اور انہوں نے اس کدو کا نام برٹا رکھا تھا،  اس کدو کا وزن 846 پونڈ ہے۔ 

ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://rivercountry.newschannelnebraska.com/clip/15339913/pumpkinpaddlepkg082722