ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ آل راونڈر کولن ڈی گرینڈہوم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔
نیوزی لینڈ کے آل راونڈر کولن ڈی گرینڈ نے انٹر نیشنل کرکٹ کو خیر باد کر دیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے آل راونڈر کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ریلیز کردیا گیا ہے۔کولن ڈی گرینڈ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اپنی فٹنس اور فیملی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔
انکا کہنا ہے کہ میں مزید جوان نہیں ہوسکتا۔ سخت ٹریننگ اور اسکے ساتھ ساتھ انجری کے مسائل بھی ریٹائرمنٹ کی ایک وجہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب وہ زیادہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔
کولن ڈی گرینڈہوم نے بطور آل راونڈر نیوزی لینڈ کی طرف سے تینوں فارمیٹ میں ایک سو سے زائد میچز کھیلے۔